نیپال : تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 626 ہو گئیں
نیپال کے سرحدی علاقے میں تباہ کن سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 626 ہو گئی۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 977 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن میں 517 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔
نیپالی سیّاحتی بورڈ کا کہنا ہے کہ اب تک 121 غیر ملکی شہریوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جن میں 2 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق نیپال میں آنے والے سیلاب کے سبب 320 بھارتی شہری لاپتہ ہیں۔