تازہ ترین

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے میں قومی شاہراہ پر فائرنگ کے واقعے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اپنے گن مین سمیت شہید ہوگئے جب کہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement