تازہ ترین

سعودی انسدادِ بدعنوانی اتھارٹی (نزاہہ) نے رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے متعدد مقدمات درج کر کے سرکاری ملازمین، کاروباری شخصیات اور غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق 2 کنٹینرز کی غیرقانونی کلیئرنس کے لیے 16 لاکھ ریال رشوت کی پیشکش کرنے والے تاجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک ملازم کو 2 لاکھ ریال رشوت لینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

 وزارتِ صحت کے ملازم پر منصوبوں کے غیر قانونی اجرا کے بدلے 9 لاکھ ریال لینے کا الزام ہے، وزارتِ توانائی کے منصوبے سے وابستہ شخص کو بھی 2 لاکھ ریال رشوت لینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

سابق پاسپورٹ اہلکار 60 ہزار 500 ریال اور کسٹمز ملازم کو 55 ہزار ریال رشوت لینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

انسدادِ بدعنوانی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اور دیگر اداروں کے ملازمین سمیت متعدد افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement