ریاض : گیس سیلنڈر دھماکہ، 6 پاکستانی جاں بحق
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گیس سلینڈر دھماکے میں 6 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گیس سلینڈر کے دھماکے میں 6 پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گزشتہ شب گیس سلینڈر کے دھماکے کا واقعہ پیش آیا۔
پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتوں کی وطن واپسی اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں۔
Leave A Comment