تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔&nbsp;</p> <p style="text-align: justify;">موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند ہے، موٹروے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک جبکہ بڑی گاڑیوں کیلئے ایم 3 پر فیض پور سے درخانہ تک ٹریفک معطل کر دی گئی ہے۔&nbsp;موٹروے ایم ف4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند ہے، جبکہ بڑی گاڑیوں کیلئے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک آمدورفت معطل کر دی گئی ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔</p> <p style="text-align: justify;">قومی شاہراہوں پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی سمیت رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، اقبال نگر، کسوال اور میاں چنوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جہاں حد نگاہ 0 سے 100 میٹر تک ریکارڈ کی جا رہی ہے۔</p> <p style="text-align: justify;">&nbsp;</p>

Leave A Comment