تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔&nbsp;دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔&nbsp;شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6 بجے تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔&nbsp;ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔</p>

Leave A Comment