سندھ، پنجاب، کے پی کے مختلف علاقوں میں شدید دھند
<p style="text-align: justify;">سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ہے۔حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار ، ایم تھری شرق پور سے فیض پور ، ایم فور شیر شاہ انٹرچینج سے شام کوٹ انٹرچینج، ایم فائیو ظاہر پیر سے شیر شاہ اور روہڑی سے پنو عاقل تک بند ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی بدستور برقرار، کچھ دیر پہلے لاہور 500 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر تھا۔</p> <p style="text-align: justify;"> گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 429، رحیم یار خان کا 371 اور فیصل آباد کا 337 ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر ہے۔</p> <p style="text-align: justify;"> </p>
Leave A Comment