تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">شدید دھند سے حدِ نگاہ متاثر ہونے موٹرویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔ دھند کے باعث موٹروے ایم۔3 فیض پور سے جڑانوالہ تک جب کہ بڑی گاڑیوں کے لیے موٹروے ایم۔2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔ &nbsp;موٹروے ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم تک بڑی گاڑیوں کے لئےاور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔</p> <p style="text-align: justify;">موٹر وے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں،تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔</p>

Leave A Comment