تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">صوبہ پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ کم ہونے پر موٹرویز مختلف مقامات سے بند کر دی گئیں۔دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہورسے کوٹ مومن تک، ایم 3 لاہور سے سمندری تک، جبکہ سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی بند کر دی گئی، اس کے علاوہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند ہے۔</p> <p style="text-align: justify;">لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول جزوی طور پر متاثر ہے، لاہور سے بیرون ملک جانے والی معتدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔&nbsp;لاہور سے دبئی، سعودی عرب اور ابو ظہبی جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لاہور سے کینیڈا جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں بھی 7 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہو چکی۔</p> <p style="text-align: justify;">موٹروے پولیس کے مطابق دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 تا شام 6 ہیں، قومی شاہراہ پر سندر، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی میں بھی دھند ہے، قومی شاہراہ پر حد نگاہ صفر سے 100 میٹر تک ہے۔ &nbsp;</p>

Leave A Comment