مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار، حد نگاہ شدید متاثر، موٹر ویز مختلف مقامات سے بند
<p style="text-align: justify;">ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار رہا، حد نگاہ شدید متاثر ہونے پر موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔</p> <p style="text-align: justify;">موٹر ویز ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی دھند کے باعث ٹریفک معطل ہے، اسی طرح موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند ہے۔بڑی گاڑیوں کے لئے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک آمد و رفت روک دی گئی ہے، مزید برآں موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی جبکہ بڑی گاڑیوں کے لئے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک راستہ بند کر دیا گیا ہے۔</p> <p style="text-align: justify;">موٹروے پولیس کے ترجمان سنٹرل ریجن کےمطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے تاکہ دھند کے دوران ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لئے تمام روڈ یوزرز کو لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور حتیٰ الامکان دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔ دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہوتے ہیں، ڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس کے لازمی استعمال، مناسب رفتار برقرار رکھنے اور آگے چلنے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔</p> <p style="text-align: justify;"> </p>
Leave A Comment