تازہ ترین

<p>آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ &nbsp;2025 میں &nbsp;پاکستان کا پہلی جیت کا خواب پھر ادھورا رہ گیا، قومی ٹیم کو &nbsp;جنوبی افریقا نے بھی 150 رنز سے ہرا دیا ۔کولمبو &nbsp;میں کھیلے گئے میچ میں &nbsp;جنوبی افریقا نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹ پر 312 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے لورا نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے &nbsp;3،3 &nbsp;وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقی اننگز کے بعد بارش نے ایک بار پھر میچ کو متاثرکیا اور میچ کو 20 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو اب 20 اوورز میں 234 رنز کا ہدف ملا۔تاہم پاکستان ٹیم 20 اوورز میں 7 &nbsp;وکٹوں &nbsp;پر صرف 83 رنز &nbsp;ہی بنا سکی &nbsp;اور یوں جنوبی افریقا نے میچ 150 رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا۔</p> <div id="div-ub-dailypakistan.com.pk_1689057861141"></div> <p>&nbsp;</p>

Leave A Comment