تازہ ترین

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس کے باوجود بد قسمت رہی۔ بارش پاکستان کی تاریخی جیت کی راہ میں رکاوٹ بن گئی۔کولمبو میں انگلینڈ نے مقررہ 31 اوورز میں 9 وکٹ پر 133 رنز بنائے، فاطمہ نے 4 اور سعدیہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کو ڈک ورتھ لیوئیس میتھڈ کے تحت 113 رنز کا ہدف ملا۔اوپنرز نے 6.4 اوورز میں 34 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ ختم کرنا پڑا اور دونوں ٹیموں کوا یک ایک پوائنٹ مل گیا۔

آج وہ دن تھا جب ہم انگلینڈ کو شکست دے سکتے تھے، فاطمہ ثناء

قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ آج وہ دن تھا جب ہم انگلینڈ کو شکست دے سکتے تھے۔کولمبو میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کا اہم ترین میچ بارش کی نذر ہوگیا، جس پر کپتان فاطمہ ثناء نے گفتگو کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر ہم میچ جیت جاتے، آج وہ دن تھا جب ہم انگلینڈ کو شکست دے سکتے تھے۔ پچ فاسٹ بولرزکے لیے اچھی ہے، یہاں پہلے بھی بہت سی پرفارمنس دیکھی ہیں۔ میں نے اچھی لینتھ پر گیند کرنے کی کوشش کی، پچھلے دو میچوں میں ہم نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا، بیٹنگ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave A Comment