تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلی جیت کی تلاش میں پاکستان ویمنز ٹیم آج نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔قومی ٹیم کا کولمبو میں ٹریننگ سیشن ہوا، خواتین کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف 2 گھنٹے تک جاری رہا۔</p> <p style="text-align: justify;">یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور پاکستان کا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا اور اس کے ساتھ ہی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید بھی دم توڑ گئی تھی۔113 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز منیبہ علی اور اومائمہ سہیل نے کیا تاہم 6.4 اوورز میں 34 کے مجموعی سکور پر دوبارہ بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ کو منسوخ کرنا پڑا۔اس سے قبل بھی آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 کے 9 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دی تھی۔آسٹریلیا کی جانب سے ملنے والے 222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 36.3 اوورز میں 114 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی اور سدرہ امین 35 رنز کیساتھ نمایاں رہیں تھیں۔</p>

Leave A Comment