تازہ ترین

بارش کے باعث گھر کے کمرے کی چھت  گر گئی، خاتون جاں بحق، جبکہ خاوند اور 3 کمسن بچے شدید زخمی ہوگئے ، ڈیڈ  باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو  زرائع کے مطابق چک نمبر 26 ون اے ایل میں واقع  گھر کے کمرے کی چھت گر گئی۔ چھت حالیہ بارش کی وجہ سے خستہ حال ہونے کے باعث گری۔ حادثہ میں ایک 25 سالہ خاتون رانی بی بی جاں بحق ہو گئی۔  اس کا  30 سالہ خاوند مظہراقبال اور7 سالہ بیٹی علیزہ.5 سالہ بیٹی فضاء. ایک سالہ بیٹا اظہر اقبال شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر  ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ  پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement