تازہ ترین

اوکاڑہ(وحید انصاری )اوکاڑہ کے نواحی علاقے لہی بالا میں 7 افراد  کنویں میں پیٹر انجن اور پانی کو چیک کرنے کے دوران آکسیجن کی کمی کی باعث بے ہوش ہو کر پانی میں ڈوب گئے، 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق لائی بالا باما بالا میں واقع پرائیویٹ کنویں میں 7 افراد بے ہوش ہو گئے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق کنویں میں پیٹر انجن اور پانی کو چیک کرنے کےلیے اترے لیکن آکسیجن کی کمی کی وجہ یکے بعد دیگرے افراد بے ہوش ہو کر پانی میں گر گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کروا دی گئیں۔جبکہ  اسسٹنٹ کمشنر اور ضلعی انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے ہی تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں کنویں سے نکال لیا گیا۔  4 افراد.28 سالہ یاسر .30 سالہ شکیل.50 سالہ اسلم . اور 40 سالہ عمران جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ جنہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

Leave A Comment

Advertisement