تازہ ترین

اوکاڑہ(وحید انصاری)طوفانی بارشوں سے تباہی شہر اور اسکے قصبات میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی چھتیں گرنے کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 9 افراد جاں بحق 62 زخمی ہو گئے شہر کے اندرون اور نشیبی علاقوں میں دو سے چار فٹ تک پانی جمع ہونے سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا لوگ گھروں میں مقید ہیں شہریوں نے ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے 

اوکاڑہ شہر اسکے ملحقہ قصبات حجرہ شاہ مقیم ۔حویلی لکھا ۔گوگیرہ ۔رینالہ سمیت دیگر مقامات پر گزشتہ 48 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے ہونی والی 320 ملی میٹر سے زائد بارش نے تباہی مچا دی ہے گلیوں محلوں بازاروں ہسپتالوں میں ہر طرف بارشی پانی دو سے چار فٹ تک جمع ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح سے معطل ہو چکا ہے بارش کے باعث چھتیں گرنے کرنٹ لگنے سمیت دیگر حادثات میں نو افراد جاں۔بحق جبکہ 62 افراد زخمی ہوئے ہیں انتظامیہ کی جانب سے واسا فیصل آباد اور لاہور سے مزید ڈی واٹرنگ پمپ منگوا کر بارشی پانی کی نکاسی کے لیے کام کیا جا رہا ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے دو روز تک مزید بارشوں کی پیش گوئ کی جا رہی ہے

Leave A Comment

Advertisement