اوکاڑہ :آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق , ایک لڑکی زخمی
اوکاڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق جب کہ ایک لڑکی زخمی، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ریسکیو زرائع کے مطابق حویلی لکھا کے نواحی علاقے گڈر کی پلی میں کھیتوں میں کام کرنے والی 2 لڑکیوں اور ایک لڑکے پر آسمانی بجلی گر گئی۔ آسمانی بجلی گرنے سے ایک 17 سالہ لڑکا اسد اور 16 سالہ لڑکی انعم جاں بحق ہو گئے۔
دونوں آپس میں کزنز بتائے گئے ہیں جب کہ ایک 17 سالہ لڑکی شانزہ زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ایمبولینس جائے حادثہ کی روانہ کروا دی گئی۔ زخمی لڑکی کو لواحقین ریسکیو ٹیم کے پہنچنے کے پہلے ہی ہسپتال لے گئی۔ جب کہ ڈیڈ باڈیز کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
Leave A Comment