تازہ ترین

 2 بچے پرانے مچھلی فارم میں جمع بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرے بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو زرائع کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 4 فور ایل میں 2 بچے پرانے مچھلی فارم میں جمع بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر موٹر بائیک سروس، ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل فوراً جائے حادثہ کی طرف روانہ کروا دی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر لائن سرچ ٹیکنیک کے ذریعے سرچ شروع کر دی۔ سرچ کے دوران دونوں بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں تلاش کر لیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں فوراً سی پی آر کرنا شروع کر دیا۔ ایک بچہ فداحسین جانبر نہ ہو سکا اور جان کی بازی ہار گیا۔ جب کہ دوسرے بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  جبکہ نعش کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت فدا حسین ولد سرور 15 سال کے نام سے ہوئی۔ جب کہ دوسرے بچے کی شناخت حمزہ ولد نادر عمر 14 سال  کے نام سے ہوئی۔

Leave A Comment

Advertisement