تازہ ترین

اوکاڑہ میں علی الصبح سے  ہونے والی موسلا دھار بارش نے جل تھل  کر دیا اوکاڑہ شہر کی گلیاں بازار بارشی پانی سے ندی نالوں کا منظر  پیش کرنے لگے. بارش کا پانی لوگوں کے گھروں  دوکانوںداخل ہوگیا کاروباری اور معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی اوکاڑہ  کے گردونواح میں بھی تیز بارش سے نشیبی علاقے بارشی پانی  سے بھر گئے. ضلعی  انتظامیہ کے افسران تیز بارش میں  بلدیہ کے اہلکاروں کی  طرف سے بارشی پانی کی نکاسی کے نگرانی کرتے رہے. انتظامیہ  اور ریسکیو کے اہلکار عوامی مشکلات سے نکالنے کیلئے تمام ممکنہ زرائع  استعمال کر رہیں ہیں بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔  تیز بارش میں ایک ڈھابہ نما ہوٹل کی بانسوں سے بنی  چھت گر گئی، 2 افراد زخمی ہوگئے ، ریسکیو زرائع کے مطابق دیپالپور روڈ غلہ منڈی میں واقع  ڈھابا نما ہوٹل کی تیز بارش کے دوران بانسوں سے بنی چھت گر گئی۔ جسکے نیچے دب کر 2 افراد 42 سالہ ذوالفقار اور 40 سالہ صابر زخمی ہو گئے جو کہ بہاولپور کےرہائشی ہیں. ریسکیو کے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دی.

Leave A Comment

Advertisement