تازہ ترین

اوکاڑہ (        )اوکاڑہ  گزشتہ  رات شدید بارش کےدوران ایک مکان کی چھت دوسرے کی دیوار گر  گئی .جب کہ مسافر بس کے ٹائر برسٹ ہوگئے 7 افراد زخمی ہوگئے .زخمیوں  میں باپ بیٹا شامل ہسپتال منتقل کر دئیے گئے.ریسکیو زرائع کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 6  فور ایل میں شدید بارش کے دوران ایک گھر کی دیوار گرنے سے 32 سالہ تنویر زخمی  ہوگیا جب کہ چک نمبر 5 فور ایل میں شدید بارش کے دوران ایک مکان کی چھت  گرنے سے 40 سالہ باپ عارف اور اس کا 7 سالہ بیٹا حسن شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا. 

اوکاڑہ بائی پاس نزد 52 ٹو ایل کے پاس مسافر بس ٹائر برسٹ ہونے کے باعث کھیتوں میں اتر گئی، 4 مسافر زخمی ہو گئے ، ریسکیو نے انہیں موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی

Leave A Comment

Advertisement