اوکاڑہ : برطرف کانسٹیبل. سابقہ قومی رضاکار نے ساتھی سے مل کر راہگیر کو لوٹ لیا. ہزاروں روپے نقدی لوٹی. ایک ملزم گرفتار
اوکاڑہ برطرف کانسٹیبل. سابقہ قومی رضاکار نے ساتھی سے مل کر راہگیر کو لوٹ لیا. ہزاروں روپے نقدی لوٹی. ایک ملزم گرفتار.تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود میں گزشتہ روز زمان پارک کے نزدیک ایک راہگیر سے نقدی چھیننے کی واردات پیش آئی۔ واردات میں برطرف کانسٹیبل الیاس عرف الیاسا نے سابقہ قومی رضاکار مقیم اور ایک نامعلوم ساتھی کے ساتھ مل کرایک راہگیر ابو بکر ساکن 27 والا روڈ سے 27000 روپے چھین لیے۔پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سابقہ قومی رضاکار مقیم کو گرفتار کر لیا، جبکہ برطرف کانسٹیبل الیاس اور اس کا نامعلوم ساتھی واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ مفرور ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔ایس.ایچ.او تھانہ صدر اوکاڑہ نے کہا ہے کہ واقعہ کی ایف آئی آر متعلقہ دفعات کے تحت درج کی جا رہی ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
Leave A Comment