تازہ ترین

اوکاڑہ  میں محرم الحرام عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے کربلا کے شہداء  کی یاد میں شہر بھر  میں محافل. مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے. عوام کربلا کے شہداء کی یاد میں مرثیہ خوانی. عزاداری. اور شہادت فلسفہ حسین بیان کر کے عوام کو ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا گیا.شہر بھر میں دودھ. مشروبات اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں . جگہ جگہ لنگر تقسیم کیا جاتا رہا.  یکم محرم سے ہی شہر بھر کے قبرستانوں میں  عوام کا رش دکھائی دیتا رہا. ہر کوئی  اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی اور پھول چڑھاتا اور شہادت حسین کو یاد کرتے اپنے پیاروں کی مغفرت کی دعائیں مانگتا نظر آیا. محرم الحرام  کے اوائل میں ہی اوکاڑہ  انتظامیہ ضلعی  امن کمیٹی کے ممبران نے ایک ضابطہ اخلاق تیار کیا.  جس پر سب نے اتفاق کیا. یہی وجہ ہے کہ اوکاڑہ میں  محرم الحرام میں بلا کسی فرقہ واریت کے مزہبی رواداری. بھائی چارے کی فضاء کو فروغ  دیا جارہا ہے. تمام مسلک ایک دوسرے سے تعاون کرتے نظر رہے ہیں. جس کا کریڈٹ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت  کوجاتا ہے جنہوں نے یکم محرم سے لے کر آج تک امن و امان کے قیام کے دن رات تمام مکاتب فکر سے جڑے رہے. اور امن و عامہ کے قیام کے لئے اپنی صلاحیتوں کو لمحہ بہ لمحہ پیشہ وارانہ طریقے سے امن و امان کو اولین ترجیح دی.

Leave A Comment

Advertisement