تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور نعیم بشیر کا سرکاری ادویات کی چوری میں ملوث گینگ کے خلاف بڑا ایکشن. ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کے مطابق سرکاری ادویات کی چوری کے مرکزی ملزم سے 7 اقسام کی لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات برآمد کی گئیں مرکزی ملزم نعیم اللہ ولد سخی محمد کا ماضی میں بھی سکیورٹی ہسپتال لاہور میں ملازمت کے دوران ادویات چوری کر کے مقامی فارمیسیز میں بیچنے کا اعتراف مزید تحقیقات کے دوران سرویڈ فارمیسی حویلی لکھا میں چوری کی ادویات برآمد کر لی گئیں نجی فارمیسی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے موقع پر سیل کر دیا گیا مرکزی ملزم نعیم اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے موقع پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

 

سرکاری ادویات کی چوری میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی سرکاری ادویات کی فروخت کے مجرمانہ فعل میں شامل افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ متعلقہ قوانین کی روشنی میں چوری کی سرکاری ادویات کی خرید و فروخت کرنے والی فارمیسی کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی۔ پولیس نے سکینڈل کی مکمل تحقیقات کے لیے کاروائی شروع کر دی

Leave A Comment

Advertisement