تازہ ترین

اوکاڑہ 2 مختلف روڈ حادثات میں  2 افراد جاں  بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے. ریسکیو زرائع کے مطابق اوکاڑہ روڈ 40 ڈی کے پاس موٹر سائیکل رکشہ سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔حادثہ میں موٹر سائیکل سوار سڑک پر گرگیا جس پر پیچھے سے آتی ٹریکٹر ٹرالی سڑک پر گرے شخص پر چڑھ گئی۔ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار 26 سالہ شاہد حسین جاں بحق جبکہ رکشہ سوار  37 سالہ جاوید شدید زخمی ہو گیا۔

دوسرا حادثہ قومی شاہراہ اڈا کسان کے 2 ٹرک میں تصادم ہوگیا  جس کے نتیجے میں  36 سالہ تنویر احمدسکنہ شرقپور جاں بحق اور 39 سالہ محمد شاہد شدید زخمی ہوگیا حادثات کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچ گئیں. پولیس نے ضروری کارروائی جبکہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوے ڈیڈباڈیز اور زخمیوں کو ہسپتال  منتقل کردیا. 

Leave A Comment

Advertisement