تازہ ترین

سائٹ سپر ہائی وے میں قائم خادم سولنگی گوٹھ میں ملزم کی گرفتاری کیلیے آئی پنجاب پولیس کی ٹیم پر فائرنگ ہوئی جس میں اے ایس آئی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔خادم سولنگی گوٹھ میں پنجاب کے شہر ملتان سے آئی پولیس کی پارٹی پر چھاپے کے دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں 1 شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا۔واقعے کے بعد امدادی رضاکار موقع پر پہنچے لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق فائرنگ سے پنجاب پولیس کے اے ایس آئی شدید زخمی ہوئے، پولیس حکام کے مطابق  ملتان پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے پہنچی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ حمزہ جبکہ زخمی کی شناخت 35 سالہ اصغر کے نام سے ہوئی جو پنجاب پولیس کا اے ایس آئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement