تازہ ترین

کراچی کے ضلع ملیر کی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) میں تعینات پولیس انسپکٹر شہری کے اغوا میں ملوث نکلا تاہم انہیں ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملیر کینٹ پولیس نے کارروائی کرکے اغوا برائے تاوان میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت اے وی سی ایل لیاقت آباد میں تعینات ڈی آئی او پولیس انسپکٹر رسول بخش کٹھیان ولد مولا بخش اور اس کا پرائیویٹ ساتھی فیصل صداقت کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان نے14 نومبر کو شہری محمد شان کو تھانہ ملیر کینٹ کی حدود سے اغوا کیا تھا اور 24 گھنٹے گزرنے کے بعد ایک کروڑ روپے تاوان لے کر مغوی کو چھوڑ دیا تھا۔

 مغوی کی فیملی نے تھانہ ملیر کینٹ میں مقدمہ درج کروایا تھا، جس پر تھانہ ملیر کینٹ کی آپریشن برانچ اور انوسٹی گیشن برانچ نے مشترکہ کارروائی کی اور مغوی کی نشان دہی پر دونوں ملزمان کو مقدمہ بالا میں گرفتار کیا گیا۔مغوی نے بتایا کہ ملزمان ان سے ایک کروڑ روپے تاوان کی رقم وصول کرنے کے بعد رہا کیا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement