پشاور: پولیس پر حملوں میں ملوث 3 انتہائی مطلوب رہزن کارروائی میں ہلاک
پشاور میں پولیس پر حملوں میں ملوث 3 انتہائی مطلوب رہزن پولیس کی کارروائی میں ہلاک ہو گئے۔
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن اسٹریٹ فائٹ کا آغاز کر دیا ہے۔آپریشن پشاور کے علاقے پھندو، فقیر آباد، پہاڑی پورہ اور پشتخرہ کیا گیا۔آپریشن اسٹریٹ فائٹ کے پہلے روز پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے ملزمان انتہائی مطلوب اور خطرناک اسنیچرز تھے۔ مقابلے کے دوران 1 پولیس اہلکار کو بلٹ پروف جیکٹ اور سرکاری گاڑی پر گولیاں لگنے سے نقصان پہنچا۔ ملزمان ڈکیتی، مزاحمت پر فائرنگ اور پولیس حملوں میں ملوث تھے۔ ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ مقابلے کے دوران 1 راہزن زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جس سے تفتیش جاری ہے۔