کراچی: برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، بابا لاڈلہ کے بیٹے سمیت 4 ملزمان گرفتار
کراچی کے علاقے لیاری میں انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کرلیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں لیاری گینگ وار بابا لاڈلا کا بیٹا شریف بھی شامل ہے۔ ملزم شریف نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کیا، ویڈیو بنائی، ملزمان کے خلاف بغدادی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔