تازہ ترین

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر فضائی آلودگی کی شدید لپیٹ میں آگئے۔صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی اوسط شرح 366 ریکارڈ کی گئی، جبکہ مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بلند ہوگیا۔علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 593، سمن آباد میں 554 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 503 ریکارڈ کیا گیا ہے۔لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔

ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 533، قصور میں 481، گوجرانوالہ میں 429، خانیوال میں 412 جبکہ فیصل آباد میں 318 ریکارڈ کیا گیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement