خیبرپختونخوا : سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،جھڑپیں ، فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگرد جہنم واصل
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو جنوبی وزیرستان، بنوں اور ٹانک میں کارروائیاں کی گئیں۔
جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 15 خوارج ہلاک کیے گئے، جبکہ بنوں میں دو الگ الگ جھڑپوں کے دوران 6 خوارج مارے گئے، ٹانک میں ایک جھڑپ کے دوران ایک اور خارجی ہلاک ہوا۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم مزید خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔