فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا، شہدائے وطن کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو آپریشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔سید عاصم منیر کو بلوچستان میں جاری سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، فیلڈ مارشل نے مشکل آپریشنل حالات میں جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔پاک فوج کے جوانوں کا مادر وطن کے دفاع کے لئے غیر متزلزل عزم قابل تحسین ہے، پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔بلوچستان میں امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement