اسلام آباد : این سی سی آئی اے نے صحافی شاہد میتلا کو گرفتار کر لیا
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے صحافی شاہد میتلا کو گرفتار کر لیا۔صحافی شاہد میتلا کی گرفتاری کوئٹہ میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی شکایت پر درج مقدمے کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد صحافی شاہد میتلا کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔