تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران ابھرتی ہوئی علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات میں دو طرفہ سیکیورٹی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے اور دونوں ملکوں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قطر کے ساتھ دوطرفہ رابطوں کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کا عزم دہرایا اور دونوں ممالک کے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

 قطر کے وزیر داخلہ نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ 

 

 

Leave A Comment

Advertisement