تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔  ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا۔ پچھلی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کیں گئیں۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام معاملات پر مل کر بیٹھیں گے اور مشاورت سے ان کا حل نکالا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement