بورے والا روڈ پر ٹریفک حادثہ؛ بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
عارف والا میں بورے والا روڈ پہ ٹریفک حادثہ کے دوران بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے۔ بوریوالا روڈ پر کوسٹر اور آئل ٹینکرمیں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی گاڑیاں فوری موقع پہ پہنچ گئیں، حادثے میں 13 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو شدید تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔