ویپ فروخت کرنے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف لاہور پولیس کا کریک ڈاؤن، 26 ملزمان گرفتار
ویپ فروخت کرنے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف لاہور پولیس حرکت میں آگئی، شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران 26 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ 25 مقدمات بھی درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران ویپ استعمال کرنے والے افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ کارروائیاں سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن سمیت مختلف ڈویژنز میں کی گئیں۔سول لائنز ڈویژن میں 13، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 7، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں ایک جبکہ صدر ڈویژن میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔