لاہور :بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورکس میں شامل 9 خواتین سمیت 130 ملزمان گرفتار
بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورکس میں شامل 9 خواتین سمیت 130 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے کہا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 276 ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں جبکہ متاثرین کو 3 کروڑ 1 لاکھ روپے واپس دلوا دیئے گئے۔آن لائن سرمایہ کاری فراڈ نیٹ ورکس میں چینی اور نائجیرین باشندے بھی شامل تھے، جعلی اکاؤنٹس پر غیر ملکی شہریوں کو جھانسہ دے کر لوٹا جاتا تھا۔ملزمان جعلی کال سینٹرز کے نمائندے بن کر امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کے شہریوں سے فراڈ کرتے تھے۔شہریوں کا خفیہ ڈیٹا فروخت کرنے کے الزام میں نجی بینک کے آپریشنل منیجر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔بچوں کے جنسی استحصال کا مواد پھیلانے اور بلیک میلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں 1 خاتون کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔