تازہ ترین

انتظامی وجوہات کے باعث آج ملک بھر کی 38 پروازیں منسوخ جبکہ 30  تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور کی 3 پروازوں میں 4 سے 11 گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ نجی ایئر لائن کی کراچی تا لاہور پرواز پی اے 400 میں 11 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ لاہور سے کراچی کی پرواز پی اے 401 میں 5 گھنٹے، پی ایف 146 میں 4 گھنٹے کی تاخیر  ہوئی۔اسلام آباد سے لندن کی پرواز بی اے 2060 میں 16 گھنٹے تاخیر  ہوئی۔لندن کی پرواز 2061 وقت پر پہنچی جس کی روانگی شام 4 بجے متوقع ہے۔ملتان، اسلام آباد، لاہور سے کوئٹہ کی 8 پروازیں منسوخ ہیں، جبکہ پشاور سے جدہ اور دوحہ کی 4 پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement