تازہ ترین

کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سندھودیش لبریشن آرمی (ایس ایل اے) کے دو اہم مبینہ کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تیار آئی ای ڈی اور دستی بم برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت مدد علی عرف علی ولد علی اکبر اور جنید علی عباسی ولد امان اللہ عباسی کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہیں کالعدم تنظیم ایس ایل اے کی جانب سے عسکری تربیت فراہم کی گئی تھی۔

 

Leave A Comment

Advertisement