سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی
عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز کمی ہو گئی. آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے گرکر 408936 روپے پر آگئی،10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے گر کر 350596 روپے ہوگئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت 115 روپے گر کر 5228 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہوکر 3864 ڈالر زپر آ گیا۔