ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی 17 نومبر کو عمان کا دورہ کریں گے
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی 17 نومبر بروز منگل عمان کا دورہ کریں گے جہاں وہ اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔عباس عراقچی منگل کو عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچیں گے، جہاں ان کی عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات اور اہم امور پر مشاورت متوقع ہے۔یہ دورہ خطے کی موجودہ صورتحال اور ایران کی علاقائی سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے۔ تاہم ملاقات کے ایجنڈے اور زیر بحث آنے والے معاملات کی مکمل تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔