تازہ ترین

برطانیہ کے شہر لیڈز میں پولیس سے بچ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والی کار کی وین سے ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ویسٹ یارکشائر پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اتوار کی شب رات پونے ایک بجے گیلڈر روڈ پر پیش آیا۔پولیس کے تعاقب کے دوران کار ایک سفید رنگ کی وین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں وین کا نوجوان ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔حادثے میں ملوث گاڑی میں سوار 39 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس پر خطرناک ڈرائیونگ کے باعث ہلاکتوں اور مقررہ حد سے زیادہ  نشے میں گاڑی چلانے کا شبہ ہے۔پولیس نے حادثے میں ملوث گاڑی میں سوار دو لڑکوں جن کی عمریں 16 اور 17 سال ہیں، اور 16 سالہ لڑکی کو بھی گرفتار کیا ہے۔ تینوں زخمی ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement