تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا، راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز دوسری اننگز میں پاکستا ن نے آٹھ وکٹ پر 284 رنز بنائے۔پہلی اننگز میں 93 رنز بنانے والے سعود شکیل دوسری اننگز میں بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 97 رنز پر آوٹ ہوگئے۔ سری لنکا کی جانب سے ملان رتنائیکے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ٹیسٹ کی پہلی اننگز پاکستان 434 رنز نو وکٹ پر ڈیکلیئر کی، سری لنکا نے پہلی اننگز میں 446 رنز بنائے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن کھیل ڈرامائی انداز میں شروع ہوا۔ پاکستان نے دوسری نامکمل اننگز 57 رنز ایک وکٹ سے شروع کی، لیکن آنے والے دونوں بیٹرز اسی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، اذان اویس 22 اور محمد طہٰ 24 رنز بنا سکے۔پھر بابر اعظم 34 اور سلمان علی آغا 16 رنز بنا کر لوٹ گئے، یوں آدھی ٹیم 125رنز پر پویلین لوٹ گئی، ایسے میں سعود شکیل اور غازی غوری نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور 217 تک پہنچایا۔غازی 35 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، اس کے بعد عرفات منہاس 16 رنز بناسکے۔ سعود شکیل ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی نرس نائٹی کا شکار ہوئے اور 97 کے انفرادی اسکور پر بولڈ ہو گئے۔ اسی موقع پر امپائرز نے میچ ختم کر دیا، پاکستان کا اسکور 8 وکٹوں پر 284 رنز تھا۔ ہلی اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے ثاقب خان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

ٹیسٹ کی پہلی اننگز پاکستان نے 434 رنز 9 وکٹوں پر ڈکلیئر کی تھی، سری لنکا نے پہلی اننگز میں 446 رنز بنائے۔ 

سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 17 نومبر سے راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement