تازہ ترین

انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے بھارت نے فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ عمان میں کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ ہدف صرف دو وکٹوں گنوا کر حاصل کرلیا۔اس کے ساتھی ہی ایونٹ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم بھارت بن گئی جس کا فائنل میں پاکستان سے سامنا ہوگا۔ یہ میچ ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement