پنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ
راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں سری لنکا کی ٹیم 446 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا اور کوشل مینڈس نے کھیل کا آغاز کیا۔چوتھے دن کے ابتدا میں ہی سری لنکا کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 446 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 12 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔سری لنکا کی طرف سے دھننجیا ڈی سلوا 167 اور کوشال مینڈس 119 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے 7، محمد عباس نے 2 اور رضا اللّٰہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے، ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے۔