تازہ ترین

انڈر19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔عمان کے الامیرات کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے سیمی فائنل میں گروپ اے کی ناقابل شکست اور دفاعی چیمپئن پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جہانگیر بلال کی جگہ حیام خان اور محمد حذیفہ کی جگہ علی رضا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آج ہی کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان ٹیم بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔

ایونٹ کا فائنل 14 نومبر بروز ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement