تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا اختتام ہوگیا ہے اور سری لنکا نے پاکستان کے 434 رنز کے جواب میں 4 وکٹ پر 404 رنز بنالیے ہیں۔ مہمان ٹیم نے آج 3 وکٹ کے نقصان پر 114 رنز سے دن کا آغاز کیا تھا۔ دھننجیا ڈی سلوا 167 اور کوشل مینڈس 117 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔دھننجیا ڈی سلوا اور کوشل مینڈس کےدرمیان پانچویں وکٹ پر249 رنزکی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی ہے۔ پاکستانی بولرز کھیل کے تیسرے دن صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔پہلی اننگز میں سری لنکا کوپاکستان کی برتری ختم کرنےکے لیے مزید 30 رنز درکار ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ثاقب خان اور محمد عباس نے 2،2  وکٹیں حاصل کیں۔

Leave A Comment

Advertisement