لاہور میں سموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹیسٹ بھی راولپنڈی منتقل
لاہور میں سموگ کی بڑھتی شدت کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بھی لاہور سے راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کا مقام تبدیل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ میچ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف وینیو تبدیل کیا گیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور میں فضائی آلودگی اور اسموگ کی شدت کے باعث میچ راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے