تازہ ترین

لاہور بلوز نے فائنل میں راولپنڈی کو 6وکٹوں سے شکست دے کر نیشنل انڈر 19چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ لاہور بلوز نے 200رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر 77.5اوورز میں حاصل کر لیا۔داد توقیر رانا نے ناقابل شکست 86رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ نقیب اللہ نے 53رنز بنا کر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سے قبل راولپنڈی کی ٹیم دوسری اننگز میں 188رنز بنا سکی۔ لاہور بلوز کے محمد حسن خان نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement