تازہ ترین

تھائی لینڈ میں ہونیوالے آئی ٹی ایف ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹس میں رشید ملک پاکستان کے چار رکنی سینئر دستے کی قیادت کریں گے۔پاکستان کے چار سینئر ٹینس کھلاڑی 14 نومبر سے تھائی لینڈ میں ایکشن میں ہوں گے،پاکستان کے سینئر ٹینس کھلاڑی تھائی لینڈ میں دو آئی ٹی ایف ماسٹرز ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گے۔رشید ملک سمیت وقار نثار، خرم امتیاز اور فرقان الدین خان تھائی لینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، تھائی لینڈ کے ایم ٹی 700 ٹورنامنٹ میں دنیا کے تقریباً 25 ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔پاکستانی سینئر ٹینس کھلاڑیوں کو تھائی لینڈ میں عالمی رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

Leave A Comment

Advertisement